کمسن بیٹی کے سامنے بیوی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل۔ملزم گرفتار

Oct 20, 2021 | 10:40:AM
مصری باشندہ، تشدد، ویڈیو
کیپشن: مصری باشندہ بیوی پر تشدد کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مصر  کے حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے اسکندریہ میں اپنی بیٹی کے سامنے اپنی بیوی پر وحشیانہ حملہ کیا اور اسے بہیمانہ  تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد پولیس نے اس کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

العربیہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی اس واقعے کی ویڈیو  میں خاتون کو اس کے شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے موقع پر اسکی کمسن بیٹی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس موقعے پر ایک پڑوسی خاتون نے بیوی پر تشدد کرنے والے اس کے شوہر کو روکا۔

 
رپورٹ کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو میں نظرآنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کی شناخت ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس فوٹیج سے کی گئی تھی۔مصری وزارت داخلہ کے مطابق اس ویڈیو میں نظر آنے والا شخص سیدی بشر کے علاقے کا ہے۔ اسے پولیس نے حراست میں لیا۔ اس کی بیوی اور بیٹی کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد شوہر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ کا گھر اور اسکے رکھوالے۔۔دل کو چھونے والی ویڈیو وائرل