اللہ کا گھر اور اسکے رکھوالے۔۔دل کو چھونے والی ویڈیو وائرل

Oct 20, 2021 | 10:01:AM
مسجد الحرام، نقد رقم ، تقسیم
کیپشن: سعودی باشندہ مسجد الحرام کے ملازمین میں نقد رقم تقسیم کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ پاک کے گھر کی حفاظت اور اسکی بہترین صفائی کا خیال رکھنا ایک اعلیٰ سعادت ہے۔ سوشل میڈیا پر  ایک سعودی شہری کی جانب سے خانہ کعبہ میں تعینات ملازمین کو نقد رقم بانٹنے کی تازہ ترین ویڈیو  کے خوب چرچے ہیں۔

العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجدالحرام میں ایک سعودی شہری ملازمین میں نقد رقوم کی تقسیم کر رہاہے۔ سخاوت کی ایسی خوبصورت ویڈیو دیکھ کر ہر مسلمان کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ مسجد الحرام میں کام کرنے والے زیادہ لوگوں کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر اسلامی ممالک سے ہے اور اللہ پاک کے بندوں کو اپنی استطاعت کے مطابق مالی مدد کرنا ایک بہت ہی نیک اقدام ہے ۔  ویڈیو میں نظر آ رہا ہےکہ سعودی باشندے  ہاتھ میں ر یال سے بھرا ہوا تھیلا لئے ہوئے لوگوں کو آواز اور ہاتھ کے اشاروں سے بلا کر نقد پیسے دے رہا ہے۔ اللہ کریم ہر ایک مسلمان کو  دوسرے مسلمان کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائےَ۔۔ آمین

یہ بھی پڑھیں: باکو اور اناطولیہ خوبصورت شہر۔۔ویڈیو  دیکھ کر آپ ضرور وہاں جانا پسند کرینگے