کان سے فون لگائے خاتون بچے سمیت گٹر میں جاگری

Oct 20, 2021 | 09:44:AM
فون سنتے ہوئے خاتون گٹر میں جا گری
کیپشن: فون سنتے خاتون،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون میں کان سے لگائے  خاتون کو اپنے سامنے کھلا گٹر بھی نظر نہ آیا،بچے سمیت گٹر میں جا گری۔

تفصیلات کے مطابق راہ چلتے ہوئے اردگرد سے بے نیاز ہونا خطرناک ہوسکتا ہے، ایسا ہی ایک بھارتی خاتون کے ساتھ ہوا جو موبائل فون میں اتنی مگن تھی کہ اسے سامنے آنے والےگٹرکا پتا ہی نہیں چلا اور وہ گود میں موجود بچے سمیت اس میں جا گری۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون شیر خوار کو گود میں اٹھائے موبائل فون کان پر لگائے چلی جارہی ہے، اس دوران اس نے کھلےگٹر کے سامنے رکھےگئے اشتہاری اسٹینڈ کو بھی نظرانداز کیا اور بچے سمیت گٹر میں جاگری۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کا ہے، واقعے کے فوری بعد قریب موجود لوگوں نے خاتون اور بچے کو باہر نکالا، حادثے میں ماں اور بچہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی۔۔۔۔بے حس مسافر ویڈیو بناتے رہے