چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی۔۔۔۔بے حس مسافر ویڈیو بناتے رہے

Oct 20, 2021 | 09:27:AM
چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی
کیپشن: ٹرین میں زیادتی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ  زیادتی ،مسافر خاموش تماشائی بنے رہے ۔

 مقامی پولیس کے مطابق ٹرین میں سوار تمام مسافر متاثرہ خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو خاموشی سے دیکھتے رہے اور مسافرخاتون کو زیادتی سے بچانے کے بجائے اس کی ویڈیو بناتے رہے،کسی نے پولیس کو اطلاع تک نہ دی تاہم ٹرین کے ایک ملازم نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کرکے حکام کو آگاہ کیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی مدد نہ کرنے پر ٹرین میں موجود افرادکو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پولیس نے ٹرین ملازم کی مدد سے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 35 سالہ فشٹن اینگوئے کے نام سے ہوئی ہے جسے زیادتی اور دیگر مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے،پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو ٹرین میں کتنے مسافر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:      آئی ایم ایف کیساتھ مثبت مذاکرات۔جلدخوشخبری ملےگی: گورنر اسٹیٹ بینک