ہم نے جتنے پروگرام پیش کئے ہیں ان کے فنڈز موجود ہیں،مصدق ملک

Nov 20, 2025 | 18:51:PM
ہم نے جتنے پروگرام پیش کئے ہیں ان کے فنڈز موجود ہیں،مصدق ملک
کیپشن: مصدق ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اوپر کافی ذمہ داریاں ہیں،ہماری وزارتوں میں لوگ فیلڈ میں کم جاتے ہیں،فیڈریشن کے کام میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کاکہناتھا کہ ہمارے پاس فنڈ موجود ہیں،ہم نے جتنے پروگرام پیش کئے ہیں ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں،وزارت موسمیاتی تبدیلی میں  چیئرمین کی ضرورت ہے جس کیلئے انٹرویوز لے رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑا تھا،سیلاب  میں 70 فیصد کشتیاں 1122 کی تھی،سرکاری اداروں کی کشتیاں زیادہ موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایشوریا کے مودی سے سوالات،وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کاکہناتھا کہ وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقام میں پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا،میں روزانہ میڈیا پر جاتا ہوں لیکن کوئی صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی پر سوال نہیں کرتا،ان کو بھی سیاست کا حصہ سمجھنا چاہیے،ان کاکہناتھا کہ 56 فیصد کاربن ایمیشن 3 ممالک پروڈیوس کرتے ہیں جو کوپ 30  میں نہیں آئے،جو ملک کاربن ایمیشن کر رہے ہیں وہی گرین فائننسنگ لے رہے ہیں،یہ نا انصافی ہم دنیا کے ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں،10ملک 85 فیصد گرین فائننسنگ لے رہے ہیں،80 فیصد ممالک کے لیے 15 فیصد فاننسنگ رکھی گئی ہے۔

مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان کی پیکجنگ کو ریسائیکل پلاسٹک کر دیا جائے تو اس کا برڈن عام آدمی پر آئے گا،یہ نا انصافی دنیا کے فورم پر اٹھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا کے سردیوں میں اوقات کار کیا ہونگے؟اعلان ہو گیا