ایشوریا کے مودی سے سوالات،وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈاداکارہ ایشوریا رائے کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پاکستان کیخلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات پر سوالات کی ایک وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک تقریب کی ہے جس میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے اور نریندر مودی سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی،ویڈیو میں ایشوریا رائے کو نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ پوچھتی ہیں کہ ہم نے پاکستان کے خلاف 6 طیارے کیسے کھوئے؟
ایشوریا نے مزید پوچھا کہ ہم نے کیسے پاکستان کے خلاف 4 رافیل، دو ایس 400، 300 فوجی اور کشمیر اور راجھستان کے کچھ علاقے کھودیے‘؟
یہ بھی پڑھیں:سونم کپور نے سٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق کر دی
ایشوریا رائے کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ فلمی حلقے سیاسی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن یہ کچھ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب قوم جاننا چاہتی ہے۔
حقیقت میں ایشوریا رائے نے ایسا کوئی سوال نہیں کیا بلکہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ان کی ویڈیو میں تبدیلی کی گئی ہے۔