سونم کپور نے سٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق کر دی

Nov 20, 2025 | 12:50:PM
سونم کپور نے سٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بالآخر اپنے دوسرے حمل کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
گزشتہ دو ماہ سے سوشل میڈیا پر40 سالہ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم اس دوران سونم کپور یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔


چند روز قبل سونم کپورکے والد اداکار انیل کپور کے گھر میں ہونے والی ’کروا چوتھ‘ تقریب میں شرکت نے بھی چہ مگوئیوں کو مزید ہوا دی جہاں سونم کپور فوٹوگرافرز کے سامنے آنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھی رہیں،تاہم اب سونم کپور نے انسٹاگرام پر ایک دلکش فوٹو شوٹ کے ساتھ اپنے دوسرے حمل کی تصدیق کردی ہے۔
 شیئر کی گئی تصاویر میں انہوں نے ایک گلابی کوٹ سٹائل لباس پہن رکھا ہے، جس کو انہوں نے بلیک ٹائٹس اور ہائی ہیلز کے ساتھ میچ کیا، کالے رنگ کے خوبصورت ہینڈ بیگ اور سن گلاسز نے اداکارہ کی اسٹائلنگ کو مزید چار چاند لگا دیئے، تاہم سب کی توجہ ان کے نمایاں ’’بیبی بمپ‘‘ پر مرکوز رہی، جسے وہ تصویر میں تھامے بھی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ گیلانی اور سہیل احمد کی جذباتی ملاقات نے مداحوں کے دل چھولئے
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک لفظ’ ’Mother‘‘ لکھ کر مداحوں کو پھر سے ماں بننے کی خوشخبری سُنائی جبکہ ان کے شوہر نے کمنٹ سیکشن میں “double trouble” لکھ کر خوشخبری کو مزید واضح کر دیا۔
سونم کپور کی جانب سے دوسرے بچے کے آنے کی تصدیق کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سےانہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ  جاری ہے۔