بھارت کی ایک اور معروف اداکارہ چل بسیں

Nov 20, 2022 | 17:46:PM
بھارت,معروف اداکارہ ,چل بسیں,فالج ,بھارتی میڈیا
کیپشن: بھارتی اداکارہ اینڈریلا شرما(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ اینڈریلا شرما 24 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں،اداکارہ اینڈریلا شرما دو مرتبہ کینسر سے لڑ کر صحتیاب ہونے کے بعد 2015 میں دوبارہ سکرین پر آئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈریلا شرما ایک ہفتے تک دماغ پر فالج کے حملے سے لڑنے کے بعد اتوار کی صبح انتقال کر گئیں،بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کی رہائشی اینڈریلا شرما بھارت میں بنگالی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ تھیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ  اینڈریلا شرما جیو کاتھی، جھومر اور جبن جیوتی جیسی سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔