پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال،سٹیٹ بینک کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

May 20, 2026 | 21:04:PM
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال،سٹیٹ بینک کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر75روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنےکا اعلان کردیا۔

 مرکزی بینک کے مطابق 25مئی سے75روپے کا یادگاری سکہ عوام کو فراہم کیاجائےگا،سکے کے ایک رخ پر ہلال،ستارہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان درج ہے۔

سکے کے دوسرے رخ پر پاکستان اور چین کےقومی پرچم نمایاں ہوں گے،یادگاری سکےپر اردو،انگریزی اور چینی زبان میں خصوصی تحریربھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ کا دورہ تہران،صدر ڈاکٹر پیشکیان سے ملاقات