امریکہ میں ٹرمپ ڈالر جاری ہو گیا، نقرئی رنگ کا سکہ ڈیڑھ گنا قیمت میں بک رہاہے

Sep 02, 2026 | 21:46:PM
 امریکہ میں ٹرمپ ڈالر جاری ہو گیا، نقرئی رنگ کا سکہ ڈیڑھ گنا قیمت میں بک رہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  ٹرمپ کی تصویر ڈالر کے سکے پر آ گئی۔ ایک ڈالر کا سکہ ڈیڑھ سے ڈھائی ڈالر میں بک رہا ہے۔
امریکہ کے  محکمہ خزانہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے سنہری رنگ سونے جیسے سکوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔ ان سکون کی قانون مالیت ایک ڈالر ہے لیکن یہ ابتدا میں تقریباً 1.55 ڈالر سے لے کر 2.44 ڈالر تک  قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں۔ 

ان سکوں کو جاری کرنے کا اعلان پہلی بار   جولائی میں کیا گیا تھا،  ایک ڈالر کے گلڈن رنگ کے سکے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے کی شبیہہ ے۔

ٹرمپ کی شبیہہ کے ساتھ جو عبارات کندہ ہیں وہ امریکہ کے قدیم نعرے "ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں" (In God We Trust) اور "لبرٹی"  (Liberty)ان کے ساتھ  2026 ~ 1776 تحریر ہے۔

سکے کےدوسرے رخ پر  صدارتی مہر نقش ہے جس میں ایک عقاب زیتون کی شاخ اور تیروں کا گچھا پکڑے ہوئے ہے۔ اس سکے کو  امریکہ کی 250 ویں سالگرہ پر جاری کیا گیا ہے اس لئے اس  کی مناسبت سے ’250‘ کا ہندسہ بھی درج ہے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق ان سکوں کی قیمت ان کی خریدی جانے والی مقدار پر منحصر ہے۔ 25 سکوں کے رول کی قیمت 61 ڈالر  ہے اور  100 سکوں  کی تھیلی154.50 ڈالر میں  فروخت کی جا رہی ہے۔

امریکی  روایت کے مطابق  کرنسی نوٹ  پر صرف انتقال کر جانے والی غیر متنازعہ قومی قیادت  کی تصاویر ہی شائع کی جا سکتی ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2020 کے ایک قانون کے تحت ملک کی 250 ویں سالگرہ کی یاد میں نئے ڈیزائن جاری کرنے کی اجازت ہے جس کے تحت موجودہ صدر کی تصویر سکے پر دی جا سکتی ہے۔

بدھ کے روز یو ایس منٹ نے واضح کیا کہ ان نئے سکوں کو قانونی کرنسی کے طور پر لین دین کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم انہیں بطور یادگار بھی پیش کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی تصویر والے یہ سکے بظاہر سنہری رنگ کے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ زیادہ تر تانبے  سے بنائے گئے ہیں، جن میں 6 فیصد زنک، 3.5 فیصد مینگنیز اور 2 فیصد نکل شامل ہے، ان سکوں کی تیاری میں سونا استعمال نہیں کیا گیا۔

یو ایس منٹ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے بیگز اور رولز میں ڈھائی لاکھ  خصوصی July 4th کی مہر والے  سکے بھی شامل کر رہا ہے۔