پنجاب کے محکمہ جنگلات کی لکڑی کے سمگلروں کے خلاف کارروائیاں، وزیر ماحولیات کی شاباش

May 20, 2026 | 19:14:PM
 پنجاب کے محکمہ جنگلات کی لکڑی کے سمگلروں کے خلاف کارروائیاں، وزیر ماحولیات کی شاباش
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وزیراعلی مریم نواز شریف  کی ہدایت پر پنجاب کامحکمہ جنگلات لکڑی کی اسمگلنگ اور ترسیل کے خلاف  کارروائیاں کر رہا ہے۔

اٹک فاریسٹ ڈویژن نے  غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی لکڑی برآمد کرلی،  ٹمبر کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔  تحویل میں لے لی گئی لکڑی کے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

لیہ میں فاریسٹ ڈویژن نے غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی کو روک کر قبضے میں لے لیا،  قیمتی لکڑی کے13 لاگز برآمد ہوئے۔ سمگلنگ مین استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کر لی گئی اور  5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ان کارروائیوں پر محکمہ جنگلات کو شاباش دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: صنم جاوید کی 9 مئی کے مقدمے سزا معطلی اور رہائی کی درخواست پر اہم پیش رفت 

مریم اورنگ زیب نے کہا،   جنگلات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔  غیر قانونی کٹائی، اسمگلنگ اور لکڑی کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔  محکمہ جنگلات پنجاب صوبے کے گرین کور کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کیلئے فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات سے تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیئے:  24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری کا الرٹ جاری