صنم جاوید کی 9 مئی کے مقدمے سزا معطلی اور رہائی کی درخواست پر اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی کارکن اور سوشل میڈیا شخصیت صنم جاوید کی نو مئی کے مقدمے سزا معطلی اور رہائی کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی نو مئی کے مقدمے سزا معطلی اور رہائی کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیئے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، جس میں تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں سزا کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ شادمان مقدمے میں صنم جاوید نامزد ملزمہ نہیں اور نہ ہی سی ڈی آر یا سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت کوئی ثبوت موجود ہے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ سرکاری گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے اور انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق نظر انداز کرکے سزا سنائی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دیا جائے، اب درخواست پر مزید سماعت 2 جون کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈبے پر پھلوں کی تصویریں، اندر شراب؛ پڑوسی ملک میں شراب فروشی کا نیا ڈھنگ سپریم کورٹ میں چیلنج