کانگو وائرس جان لیوا بیماری ، شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہے،پی ایم اے

May 20, 2026 | 19:09:PM
کانگو وائرس جان لیوا بیماری ، شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہے،پی ایم اے
کیپشن: کانگو وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عیدالاضحیٰ کے موقع پر کانگو وائرس کا بڑھتا خطرہ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔

پی ایم اے نے کہا ہے کہ  کانگو وائرس خطرناک، جان لیوا بیماری ہے، شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہے،عیدالاضحیٰ سے قبل ملک گیر مویشی نقل و حرکت سے کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا،کانگو وائرس متاثرہ چیچڑ کے کاٹنے، جانوروں کے خون، رطوبتوں سے منتقل ہوتا ہے،کانگو وائرس انسان سے انسان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہری علاقوں میں بھی کانگو وائرس کے کیسز میں اضافے ہوا، کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور کے داخلی راستوں پر ہیلتھ چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں، مویشی بردار گاڑیوں کیلئے اینٹی ٹِک سپرے سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے، مویشی منڈیوں میں چیچڑ مارسپرے اور آلائشوں کی محفوظ تلفی یقینی بنائی جائے۔

پی ایم اے نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز فعال، ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان فراہمی یقینی بنائی جائے،قصابوں کیلئے دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے، مویشیوں کو ننگے ہاتھ لگانے اور چیچڑ مسلنے سے گریز کریں، کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے مکمل آستین والے کپڑے اور بند جوتے پہنیں،مویشیوں کے کان، گردن، نرم جلد والے حصے احتیاط سے چیک کئے جائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تیز بخار، جسم درد، قے اور چکر آنا کانگو وائرس ابتدائی علامات ہیں، علامات ظاہر ہوں تو مریض کو فوری الگ کر کے ہسپتال منتقل کیا جائے، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنی اور خاندان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری