سی ٹی او لاہورسمیت تمام ٹریفک سربراہان کو دس ٹاسک سونپ دیئے گئے
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نزیر نے سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی ساہی )ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی او لاہورسمیت تمام ٹریفک سربراہان کو دس ٹاسک سونپ دئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نزیر نے سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں کہاگیاہے کہ خونی حادثات میں 40فیصد کمی لائی جائےتاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جاسکے،خونی حادثات اور ہیڈ انجری پر قابو پانے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال سو فیصد ہونے چاہئے،کم عمرڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے سی ٹی او لاہورسمیت تمام ٹریفک سربراہان کو مراسلے میں کہاگیاہے کہ جعلی وبغیر نمبر پلیٹس اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ پر قابوپایا جائے،اوورلوڈنگ اور چھتوں پر سواریاں کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائیںگی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا تنخواہ اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ
مراسلے میں مزیدکہاگیاہے کہ لائن لین کی پابندی،رانگ پارکنگ اورسائن کی انسٹالیشن لازمی کروائی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہاگیاہے کہ ڈرائیونگ لائسنس 25فیصد اضافہ ہواخواتین کے ڈرائیونگ لائسنس میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔