خیبرپختونخوا  کی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ  پر معاملات  طے

May 20, 2025 | 23:47:PM
 خیبرپختونخوا  کی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ  پر معاملات  طے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ  پر معاملات  طے پاگئے۔ اگست میں این ایف سی  ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبرکا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ے تصدیق کی ہےکہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے، این ایف سی سمیت سی سی آئی میں جو معاملات رکھے تھے انہیں منوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی، سکول میں8 ویں جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی