شدید گرمی، سکول میں8 ویں جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی

May 20, 2025 | 20:56:PM
شدید گرمی، سکول میں8 ویں جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بہاولنگر  کی تحصیل ہارون آباد کےایک سرکاری اسکول کی طالبہ گرمی کی شدت سے جان کی بازی ہار گئی۔

ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ واقعہ تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالبہ گرمی کی شدت کی وجہ سے دم توڑ گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  13 سالہ بچی 8 ویں جماعت کی طالبہ تھی، بچی کی کلاس میں گرمی اور حبس سے طبیعت بگڑی۔ترجمان کے مطابق بچی دل کے عارضے میں مبتلا تھی اور دل کا دورہ پڑنے سے  بچی کلاس میں بےہوش ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کو  تھائی لینڈ اور فلپائن سمیت7ممالک کے  نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کردیں