صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی قیادت کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد

May 20, 2025 | 18:31:PM
صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی قیادت کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف سمیت سیاسی قیادت نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

وفاقی وزرا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس، وزیر اعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب  کی جانب سے بھی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے مبارکباد دی ہے، محسن نقوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے محنت  صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے،معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید  عاصم منیر کا حق تھا،جنرل سید عاصم منیر  کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا۔ 

 انہوں نے کہا کہ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے،جرات، شجاعت،تدبر،حکمت اور دانش  کا جو مظاہرہ جنرل سید عاصم منیر نے  دکھایا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ 

محسن نقوی نے مزید کہاکہ یقین ہے کہ جنرل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی،جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا گو ہوں۔ 

وزیراعلی مریم نواز شریف کی جنرل سید عاصم منیر کوفیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی، انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا،مریم نواز  نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک وقوم کے لئے قابلِ قدر خدمات سر انجام دیں،دعا ہے  جنرل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج پیشہ ورانہ مہارت اور قا بلیت کی  بلندی تک پہنچ جائے۔  

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ دشمن کو شکست فاش دینے پر سپہ سالار سید عاصم منیر اس عہدہ کے اصل حقدار تھے،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی سپہ سالار جنرل سیدعاصم منیرکی صلاحیتوں کا واضح اظہار تھا۔

 وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق  نے بھی   جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ،ان کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت کا آپریشن بین المرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی مرتب کرنے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تحریک آزادی کشمیر سے کمٹمنٹ لازوال ہے،پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ہندوستان کا غرور خاک میں ملایا۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر  نے مزید کہا کہ  ہفیلڈ مارشل جنرل  عاصم منیر حقیقی معنوں میں اس ترقی کے مستحق ہیں،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے مظفرآباد میں کہا کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متعدد بار جس جرآت مندانہ موقف کا اظہار کیا ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ائیر چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کافیصلہ