ایل این جی کی قیمت میں اضافہ 

Mar 20, 2024 | 15:33:PM
ایل این جی کی قیمت میں اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  تک اضافہ کردیا گیا۔ 

اوگرا نے مارچ کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی، جس کے بعد سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی، جس کے بعد سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ 

 خیال رہے کہ فروری میں سوئی نادرن کے لئے قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، جبکہ سوئی سدرن کے لئے قیمت 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔ 
 یہ بھی پڑھیں: عید سے پہلے 9 چھٹیاں، طلبا و طالبات کی موجیں لگ گئیں