بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

Mar 20, 2023 | 21:37:PM
بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے،عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، یونس خان ماضی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔
بابر اعظم پہلے ہی پاکستان کیلئے مختلف فارمیٹس میں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں ہیں۔
ان کی کپتانی میں پاکستان نے 2021میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی اور قومی ٹیم کے رنز مشین نے پاکستان کو ورلڈ کپ اور 2022 میں ایشیا کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا۔
یاد رہے کہ بابراعظم اور دیگر کرکٹرز کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان گزشتہ سال 14 اگست کو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 23 مارچ کو تمام بینک بند ہونگے