شہید بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ, آج ملک بھر میں کیک کاٹںے کی تقاریب ہونگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصی شاہد ،عاجز جمالی)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی آج 72 ویں سالگرہ، شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
شہیدجمہوریت اورپاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹوشہید کی آج 72 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے،تقریبات میں شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی، جمہوریت کے لئے خدمات اور شہادت پر روشنی ڈالی جائے گی
سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی لاڈلی بیٹی بے نظیر بھٹو 21 جون 1953کوکراچی میں پیداہوئیں،والدنےاپنی لاڈلی بیٹی کانام بچپن میں پنکی رکھا،بےنظیربھٹونےاعلیٰ تعلیم آکسفورڈاورہاورڈ یونیورسٹی سےحاصل کی، بے نظیر بھٹو نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ کئی ممالک کا دورہ کیا۔
والد کی گرفتاری کے بعد بے نظیر بھٹونےوالدہ بیگم نصرت بھٹوکے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی کا باک ڈور سنبھالی اوربہت چھوٹی سی عمرمیں پارٹی کی قیادت سنبھالی،4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد بے نظیر بھٹو کو گرفتار کرکے نظر بند کردیاگیا،بےنظیربھٹونےتب سےآمریت کےخلاف جدوجہد کی اور بعد ازاں جلا وطنی اختیارکی،1986 کو جب جلاوطنی ختم کرکے بے نظیر نے لاہور کی سر زمین پر قدم رکھا تو لاکھوں افراد نے ان کاوالہانہ استقبال کیا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو1987میں آصف علی زرداری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں،1988کےعام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بے نظیر بھٹو ایشیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں لیکن1990میں ان کی حکومت کوبرطرف کیا گیا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو 1993میں دوسری بار وزیر اعظم بنیں،1996میں ایک بار پھر ان کی حکومت کو برطرف کیا گیا، محترمہ بے نظیر بھٹو نے دوسری بارجلاوطنی کےبعد2007میں کراچی کی سرزمین پر قدم رکھا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو نے ایک بار پھرپورے ملک میں انتخابی مہم شروع کی، انتخابی مہم کے دوران ہی 27 دسمبر 2007 کولیاقت باغ راول پنڈی میں جلسے سے خطاب کرکے واپس آرہی تھیں کہ دہشت گردوں نےاپنے عزائم کی تکمیل میں محترمہ بےنظیربھٹوکوشہیدکردیا۔
دخترمشرق،شہید جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عالمی شہرت یافتہ سیاسی رہنماتھیں،وہ تاریخ میں ہمیشہ ناقابل فراموش رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی طرح بلاول بھٹو نے پوری دنیا میں بھارت کو ناک آؤٹ کردیا، گورنر پنجاب