پاک فوج کی طرح بلاول بھٹو نے پوری دنیا میں بھارت کو ناک آؤٹ کردیا، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ جس طرح جنگ میں پاکستانی عوام، فوج اورحکومت نے ملکر بھارت کو ناک آؤٹ کیا اسی طرح اس وفد نے پوری دنیا میں بھارت کو ناک آؤٹ کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے راولپنڈی میں بےنظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا،تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے،تقریب کا انعقاد سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی سٹی چودھری افتخار کے آفس میں کیاگیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدایک عظیم لیڈر تھیں،بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ایک کامیاب دورہ میں پاکستان کی جنگ لڑکے اور پرچم بلند کر کے لوٹے ہیں،جس طرح جنگ میں پاکستانی عوام، فوج اورحکومت نے ملکر بھارت کو ناک آؤٹ کیا اسی طرح اس وفد نے پوری دنیا میں بھارت کو ناک آؤٹ کیا،پوری دنیا نے بلاول بھٹو کی بات کو مانااور پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر کھڑی ہوئی۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کو پروموٹ کیا پاکستان پر جنگ مسلط کی ،پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ملک ہے ،پاکستان نے اپنے دفاع میں ان کا منہ توڑا جس پر پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 3 چھٹیوں کا اعلان
انہوں نے کہاکہ آرمی چیف امریکہ کا زبردست دورہ کر کے واپس ا ٓرہے ہیں ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،جنگ کے ساتھ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر جا کر پاکستان کا مقدمہ ٹرمپ کے سامنے پیش کیا۔
سردار سلیم حیدر نے کہاکہ بحری اور فضائی افواج کے سربراہان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں،صدر آصف زرداری کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے 2008 میں چائنہ کے ساتھ جو تعلقات قائم کیے انہی کے فیڈ بیک پر آج انہوں نے آؤٹ آف وے جا کر پاکستان کو سپورٹ کیا۔اللہ سے دعا ہے کہ آگے چل کر ہم ایک قوم بنے اور اگلے 10 سالوں میں اکٹھے ہو کر اس ملک کی اکانومی کو مضبوط کریں۔
گورنر پنجاب کاکہنا تھا کہ مودی اور ہندو ایک بزدل قوم ہے، گارنٹی سے کہتا ہوں وہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کسی سپورٹ کے بغیر آج فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،پوری قوم دعا گو ہے کہ فائنل میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کامیابی حاصل کرے ،انشااللہ پاکستانی ہاکی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی طرف بھی توجہ دیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کو سپورٹ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر! کراچی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا