عمان میں اسلامی نئےسال کی مناسبت سے 3 روزہ تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمان حکومت نے اسلامی نئے سال (ہجری) کی آمد پر سرکاری شعبے کے لیے اتوار (29 جون 2025 )کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کے نتیجے میں عوامی شعبے کو تین دن کا طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔
عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار، 29 جون، 2025 کو ہجری نئے سال کی یاد میں سرکاری تعطیل ہو گی ۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات (UAE) نے بھی جمعہ 27 جون 2025 کو ہجری نئے سال کے موقع پر ایک روزہ تنخواہ سمیت تعطیل کا اعلان کیا ہے جو سرکاری اور نجی شعبے دونوں کے لیے قابلِ اطلاق ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو ائیرپورٹ پر ایک دن میں سب سے زیادہ پروازیں آپریٹ کرنےکا نیا سنگ میل عبور