سکردو ائیرپورٹ پر ایک دن میں سب سے زیادہ پروازیں آپریٹ کرنےکا نیا سنگ میل عبور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سکردو ائیرپورٹ پر ایک دن میں سب سے زیادہ 14 پروازیں آپریٹ کرنےکا نیا سنگ میل عبور ہوگیا۔
بدھ کو سکردو ائیرپورٹ پر 16 پروازیں شیڈول پر تھیں، 14 مقامی پروازیں آپریٹ ہوئیں،پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی 4 اور ائیر بلیو کی 2 پروازیں سکردو پہنچیں، کراچی لاہور اسلام آباد سے قومی ائیر اور نجی ائیر کی7 پروازوں نے سکردو لینڈ کیا۔
حکام کے مطابق سکردو سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کی 7 پروازیں روانہ ہوئیں، ملک کے 3 بڑے شہروں سے سے سکردو کے لیے بھرپور فضائی سرگرمی رپورٹ ہوئی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہےکہ سکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چین میں پارک کی انوکھی نوکری کیلیے 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول