چین میں پارک کی انوکھی نوکری کیلیے 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چین میں ایک نیشنل پارک کو ’وائلڈ مین‘ (چینی دیومالائی مخلوق) کی نوکری کا اشتہار دینے کے بعد 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔
جاری کیے گئے اشتہار میں مشہور دیو مالائی مخلوق کی نقل کرتے ہوئے شینونگجیا نیشنل پارک میں گھومنے کے لیے 500 یوان (69.60 ڈالر) روزانہ کی پیش کش کی گئی ہے،چائنا ڈیلی کے مطابق منتظمین اس نوکری میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی تلاش کے لیے شارٹ ویڈیو پلیٹ فارمز پر فین گروپس کا استعمال کر رہے ہیں۔
اب تک انہوں نے 20 سے زیادہ فین گروپس بنا دیے اور ہر گروپ میں 500 ممبر شامل ہیں جس کا مطلب ہے کہ 10 ہزار کے قریب افراد اس نوکری میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم صرف 16 افراد ہی اس نوکری کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی 22,000 سستی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدگی،برازیل میں نئی کشمکش