سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپگریڈیشن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز 

Jun 20, 2025 | 21:07:PM
سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپگریڈیشن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، منصوبے کی افتتاحی تقریب سکردو کے مقامی ریزورٹ میں منعقد کی گئی تھی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کمپنی انٹرپلین اور مقامی پارٹنرز نے منصوبہ سے متعلق اپنی حکمت عملی پیش کی۔ 

تقریب میں پی اے اے کے ڈائیریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹرپراجیکٹ مانیٹرنگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ائیرپورٹ مینیجر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں مقامی حکومت، عسکری نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی،آپ گریڈیشن ڈیزائین کنسلٹنسی کی لاگت 180 ملین روپے  بتائی گئی ہے۔

ڈیزائین اور پی سی ون کے مکمل ہونے پر اپرگریڈیشن منصوبہ کی باقاعدہ تعمیر ایک سال میں شروع ہوجائے گی،تمام اسٹیک ہولڈرز نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے اسکردو کو بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنانے کے حوالے سے بھی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے منصوبے کی تعریف کی،شرکاء نے فضائی روابط کی ترقی کے ذریعے علاقائی معیشت کی ترقی کے لئے  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی کوششوں کو سراہا،سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیاحت اور تجارت کا نیا گیٹ وے بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی عہدے سے مستعفی