برطانیہ کا ایران سے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلانے کا اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تہران میں اپنے سفارت خانے سے اپنے عملے کو واپس بلا رہا ہے۔
برطانیہ کے دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ایران سے اپنے برطانوی عملے کو عارضی طور پر واپس بلانے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ ہمارا سفارت خانہ دور سے کام کر رہا ہے۔
اس ہفتے کے اوائل میں برطانیہ نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل میں اپنے سفارت خانے اور قونصل خانے کے عملے کے اہل خانہ کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر واپس بلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل, ایران تنازع کی وجہ سے دنیا بحران کا شکار ہے: انتونیو گوتریس