اسرائیل, ایران تنازع کی وجہ سے دنیا بحران کا شکار ہے: انتونیو گوتریس

Jun 20, 2025 | 20:31:PM
اسرائیل, ایران تنازع کی وجہ سے دنیا بحران کا شکار ہے: انتونیو گوتریس
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کے جاری رہنے سے دنیا ایک بحران کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس تنازعے کے پھیلنے سے ایک ایسی آگ بھڑک سکتی ہے جس پر کوئی قابو نہیں پا سکتا۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ تنازعے کا مرکز ’جوہری سوال‘ ہے، ایران نے بارہا کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں نہیں بنانا چاہتا لیکن آئیے تسلیم کرتے ہیں کہ اعتماد کا فقدان ہے۔
انھوں نے فریقین سے کہا کہ میں لڑائی کے خاتمے اور سنجیدہ مذاکرات کی طرف واپسی کی اپیل کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :10 سال تک ایک ہی تھرماس استعمال کرنے والا شخص جاں بحق