ملک میں پری مون سون سیزن کا آغاز ، سندھ میں کل سے بارشیں متوقع

Jun 20, 2025 | 09:25:AM
ملک میں پری مون سون سیزن کا آغاز ، سندھ میں کل سے بارشیں متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا، صبح سویرے ظفروال میں بادل برس پڑے، موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، لاہوراوراسلام آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں تیزہوائیں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 20 تا 24 جون ملک میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران نے پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے دئیے،انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا

نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ میں بارش ہوگی، پشاور، مردان، صوابی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 تا 24 جون سکھر، لاڑکانہ، دادو،جیکب آباد میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ کراچی میں 25 جون سے دو جولائی تک موسم بھیگا بھیگا رہنے کا امکان ہے۔

 اس دوران مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ہے، آندھی، تیزہوا سے سولر پینلز، درختوں کے اکھڑنے، کمزور دیواروں کے گرنے کا خطرہ ہے۔ شہری موسم کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہو نیکی پیش گوئی کر دی ،محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کا خدشہ  بھی ظاہر کر دیا۔  لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 40 سے 60 فیصد معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

رواں سال مون سون جولائی میں شروع ہو گاجس کا اختتام ستمبر کے مہینے میں ہوگا۔