ایران نے پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے دئیے،انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران کی اسرائیل پر تازہ بمباری،حملوں کی چودہویں لہر میں ایک دفعہ پھر اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے دئیے ۔اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملوں کے چودہویں لہر میں ایک دفعہ پھر اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے دئیے ۔اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرزکو نشانہ بنایا گیا۔
صیہونی فوج کے یونٹ 82 ہنڈریڈ کو شدید نقصان پہنچا۔کوئی بھی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو اسکے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔ایرانی فوج نے متنبہ کردیا۔اسرائیل میں اسپتال کو نشانہ بنانے کا صیہونی دعویٰ جھوٹ کاپلندہ قرار دے دیا۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ساتھ ہی دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو اسکے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔
کونسل نے کہا کہ اگر بیرونی کرداروں نے تنازعہ بڑھانے کی کوشش کی تو ایران کا فوجی اور اسٹریٹیجک ردعمل فوری، متناسب اور پہلے سے طے شدہ طریقہ کے مطابق ہوگا۔
کونسل نے کہا کہ ایران کا عزم ہے کہ وہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات میں مربوط انداز سے شامل مغربی قوتوں بلخصوص امریکا کے خلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا۔