غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو تشدد کر کے قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ندیم مغل ) خانیوال غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو لوہے کے راڈ سے تشدد کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کہنہ کے علاقے جعفرآباد میں پیش آیا،مقتولہ آمنہ ماں باپ کی مرضی کے خلاف محلے کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس پر باپ احمد علی نے اپنی بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت تشویش ناک ہو گئی۔
ریسکیو نے تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقتولہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
تھانہ کہنہ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : سفارتی شکست کے بعد بھارتی جھوٹے بیانیے کی فیکٹریاں تیز ،پاکستان کیخلاف پروپگنڈا جاری