مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بری خبر 

Jun 20, 2022 | 17:36:PM
مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بری خبر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگی بجلی کے آفٹرشاکس، آٹا چکی مالکان نے گندم کی پسائی کے چارجز آخر کاربڑھا دئیے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگی بجلی کے پیش نظر آٹاچکی مالکان نےگندم کی فی کلو پسائی میں 4 روپے کا اضافہ کردیاجس کے بعد فی کلو پسائی 14 روپے تک پہنچ گئی ہے،اس کے علاوہ   گندم کی فی کلو صفائی میں بھی ایک روپیہ اضافہ کردیا گیا۔جس کے بعدفی کلو صفائی چارجز  4 روپے تک پہنچ گئے۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے چارجز بڑھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی