تیزہواؤں کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

Jun 20, 2022 | 11:23:AM
 تیزہواؤں کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں  مزید بارشوں کی نوید سنادی،خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ  کراچی،ٹھٹھہ اور بدین میں مطلع جزوی ابر آلود بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔  راولپنڈی، مری ، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ سرگودھا،گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،نارووال، لاہور،قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال، بھکر، لیہ، خانیوال، اوکاڑہ ،بہاولنگر، ملتان، ڈیرہ غازی خان ،مظفر گڑھ، کوٹ ادو ، پاکپتن، راجن پور ،بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام  یا رات کے اوقات میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،بونیر،مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، مہمند ،باجوڑ،خیبر، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیںڈالر کی پھر اونچی اڑان ،کتنے کا ہو گیا؟

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمر طوب رہے گا جبکہ سکھر، لاڑکانہ ، گھو ٹکی ، کشمور ، جیکب آباد اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، سبی ،کوہلو،زیارت،کوئٹہ،چمن،ہرنائی ،لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل ،بارکھان اور ژوب میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، شام یا رات کے اوقات میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

کشمیر  اور گلگت بلتستان  میں         تیز ہواؤں اور گرج چمک  کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے۔