صدراور وزیراعظم کا قلات میں4 خوارجی  دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز  کو خراج تحسین

Jul 20, 2025 | 18:19:PM
صدراور وزیراعظم کا قلات میں4 خوارجی  دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز  کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے قلات آپریشن میں 4 خوارجی  دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر وقت پرعزم  ہیں۔  دہشتگردی کو قوم کے اتحاد سے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ۔

صدر آصف زرداری نے کہاکہ ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی ۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا آخر تک پیچھا کیا جائے گا ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20سیریز؛بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،کتنے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے؟جانیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: