پہلاٹی20: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

Jul 20, 2025 | 17:06:PM
پہلاٹی20: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز  ) بنگلادیش نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

 میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 ہدف کے  تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹائیگرز نے اننگز کا آغاز کیا،پہلے 6 اوورز کے اختتام پر  40 رنز بنائے تاہم اس دوران بنگلہ دیش کے 2 کھلاڑی بھی آوٹ ہوئے۔ 

 میزبان بنگلادیش نے 111 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر  16 ویں اوور میں پورا کرلیا،بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کے علاوہ  توحید ہردوئے نے 36 اور ذاکر علی نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ،بنگلا دیش نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا،فخر زمان اور صائم ایوب نے پاکستان کی جانب سے اوپن کیا، پہلے اوور میں 9 رنز بناکر دوسرے اوور میں صائم ایوب پویلین لوٹ گئے،محمدحارث بیٹنگ کرنے آئے تو وہ بھی کریز پرزیادہ دیر نہ رک سکے اور محض 4 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے ۔ 

اس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز اور محمد نواز  بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے،فخر زمان نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے  ہوئے 44 رنز بنائے تاہم وہ بھی رن آوٹ ہوئے،خوشدل شاہ 17 عباس آفریدی 22،صائم ایوب 6، محمد حارث 4 ، حسن نواز صفر پر آوٹ ہوئے،سلمان آغا 3 ، محمد نواز 3 ، فہیم اشرف 5رنز بنا سکے۔

 بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے 3 ، مستفیض الرحمان نے 2وکٹیں حاصل کیں،پاکستان ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے

دونوں ٹیمیں شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم میرپور میں مدمقابل ہیں۔

پاکستان الیون میں  فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ  ہے۔

بنگلا دیش الیون میں پرویز حسین ایمان، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہریدوئے، شميم حسین، جاکر علی، ماحدی حسن، رشاد حسین، تنزیم حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان شامل  ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے وقت میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری