کراچی ، خیر پور میں حادثات، 9 افراد جاں بحق

Jul 20, 2025 | 08:57:AM
کراچی ، خیر پور میں حادثات، 9 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی اور خیر پور میں مختلف حادثات میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ میں قومی شاہرہ پر پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق بس ٹھٹہ میں قومی شا ہراہ درسگاہ محمد علی کے مقام پر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔

جس کے نتیجے میں میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پکنک بس کراچی سے کینجھر جھیل جار ہی تھی کہ اس دوران حادثہ پیش آیا۔ 

ادھر خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ   الٹنے سے 3افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی اور حادثہ بارش میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

مزید پڑھیں:اسلام آباد سے جدہ کی پرواز فنی خرابی کے باعث منسوخ