مون سون کا نیا سپیل،بارشیں پھر شروع،محکمہ موسمیات نے خبر سنا دی

Jul 20, 2022 | 11:40:AM
مون سون کا نیا سپیل،بارشیں پھر شروع،محکمہ موسمیات نے خبر سنا دی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مون سون ہواؤں کی نئی انٹری کے بعدپنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، آج سے پیر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون کا نیا سپیل آتے ہی پنجاب میں بارشیں شروع ہو گئیں،ظفروال ،گجرات ، پسرور اور دیگر علاقوں میں کہیں رم جھم ، کہیں تیز بارش ہوئی،ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے۔ 

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔ صوابی اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خضدار، آواران ،لسبیلہ اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 88 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کراچی میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی  جاری،صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی،محکمہ موسمیات نے رات کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔