الیکشن کیلئے ہمارے نمبر پورے،مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی:اسلم اقبال

Jul 20, 2022 | 10:12:AM
الیکشن کیلئے ہمارے نمبر پورے،مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی:اسلم اقبال
کیپشن: تحریک انصاف  کے رہنمااسلم اقبال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تحریک انصاف  کے رہنمااسلم اقبال  نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے ہمارے نمبر پورے ہیں،عبرتناک شکست کے بعد بھی انہیں سمجھ نہیں آ رہی۔

لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسلم اقبال نے کہا کہ پھرمویشی منڈی لگائی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ضمیر فروشی کر کے دوسروں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے۔

خیال رہے کہ 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونے جا رہا ہے،ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کی تعداد 178 ہو گئی ہے۔

مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ساتھ اپوزیشن کے ارکانِ اسمبلی کی تعداد 188 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں  گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

دوسری جانب ضمنی الیکشن میں 4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے پنجاب میں 168 ارکان ہو گئے جبکہ ان کے 2 ارکان مستعفی ہو چکے ہیں۔