خواجہ آصف ہائبرڈ نظام کے بانی ہیں؛قادر مندوخیل

Jan 20, 2026 | 22:38:PM
خواجہ آصف ہائبرڈ نظام کے بانی ہیں؛قادر مندوخیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)  کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ خواجہ آصف ہائبرڈ نظام کے بانی ہیں اور اقتدار کیلئے پاؤں پکڑنے کی سیاست کرتے رہے ہیں۔

24نیوز کے پروگرام ’’دستک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کا  گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے  سندھ حکومت پر تنقید کا سخت ترین رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خواجہ آصف ہائبرڈ نظام کے بانی ہیں اور اقتدار کیلئے پاؤں پکڑنے کی سیاست کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو اٹھارویں ترمیم پر شدید تکلیف ہے اور وہ مسلسل اس ترمیم پر حملہ آور ہیں، کیونکہ اٹھارویں ترمیم نے صوبوں کو ان کے آئینی حقوق دیے ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ خواجہ آصف نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے پاؤں پکڑ کر الیکشن جیتا اور آج وہ سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ گل پلازہ جیسے سانحات پر سیاست کرنے کی بجائے وفاقی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کو چاہئے کہ وہ کراچی کا دورہ کریں، گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کریں اور اس سانحے میں وفاقی حکومت کی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دوحا: شوٹ گن چیمپئن شپ، کرنل فرخ ندیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا