کراچی، شادی سے ایک روز قبل نوجوان قتل

Jan 20, 2024 | 23:21:PM
کراچی، شادی سے ایک روز قبل نوجوان قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران منہاس) کراچی میں شادی سے ایک روز قبل فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی دارالعلوم روڈ پر 22 سالہ نوجوان کو شادی سے ایک روز قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جس کی لاش کل ملی تھی جس کی شناخت آج 22 سالہ اسامہ کے نام سے ہوئی جسے چار گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے دوست طلحہ کو حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: افسوسناک خبر! پشاور میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار الحاج طارق اعوان کی گاڑی پر فائرنگ

لواحقین نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اسامہ کو اس کا دوست طلحہ کل ساتھ لے کر گیا تھا، اسامہ کی کل شادی اور آج مہندی کی تقریب تھی۔