افسوسناک خبر! پشاور میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار الحاج طارق اعوان کی گاڑی پر فائرنگ

Jan 20, 2024 | 21:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) پی کے 82 پشاور سے آزاد امیدوار الحاج ملک طارق اعوان کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 کارکن زخمی ہو گئے۔

پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی گاڑی کو گلبہار میں نشانہ بنایا گیا، فائر سے ملک طارق کے ساتھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، پی کے 82کے امیدوار ملک طارق ریلی میں شرکت کے لیے جارہے تھے تو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، گلبہار انم صنم چوک میں مسلح افراد نے پی کے 82کے امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی میں مشکلات

آزاد امیدوار پی کے 82 ملک طارق اعوان کا کہنا ہے کہ مجھ پر گلبہار چوک میں فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ سے میرے 2 کارکن معمولی زخمی ہوئے ہیں۔