شیعب ملک اور ثناء جاوید کی شادی،پاکستانی فنکاروں کا مبارکباد کا سلسلہ جاری

Jan 20, 2024 | 16:30:PM
شیعب ملک اور ثناء جاوید کی شادی،پاکستانی فنکاروں کا مبارکباد کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر شعیب ملک اور ثںا جاوید کی شادی کے اعلان کے ساتھ ہی  پاکستانی فنکاروں  کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

 فہد مصطفیٰ نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ "جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ خوشیاں ہیں."

اداکارہ شائستہ لودھی نے لکھا  کہ  میں آپ دونوں کیلئے بہت خوش ہوں، ساتھ ہی انہوں نے"ماشاءاللہ" بھی لکھا۔

اداکارہ منال خان اور کنزہ ہاشمی نے بھی  انسٹاگرام پوسٹ پر  مبارکباد دیتے ہوئے ماشاءاللہ لکھا،

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی تیسری شادی کے انڈین میڈیا پر بھی چرچے, بھارت میں نئی بحث چڑھ گئی

اداکارہ احسن خان  نے بھی ثنا جاوید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمشہ سکون میں رہو، مبارک ہو۔

اداکارہ جویریا نے بھی سوشل میڈیا ایکس پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا شعیب بھائی اور ثناء مبارکباد ہو۔