شعیب ملک  کی تیسری شادی کے انڈین میڈیا پر بھی چرچے

Jan 20, 2024 | 15:59:PM
 شعیب ملک  کی تیسری شادی کے انڈین میڈیا پر بھی چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے تیسری  شادی کا انڈین میڈیا پر بھی چرچے شروع ہوگئے، جبکہ بھارتی مداح کرکٹر کی شادی پر ثانیہ مرزا کے حق میں بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق  شعیب ملک نے آج صبح ہی  معروف اداکارہ ثنا جاوید سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا ، جس کے بعد انکے اہلخانہ  کی جانب سے  انکی ثانیہ مرزا سے طلاق کی تصدیق کی  گئی ,یہی نہیں بلکہ ثانیہ مرزا کے والد نے بھی بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کب  اور کیوں ہوئی ؟ ساری کہانی سامنے آگئی

شعیب ملک کی جانب سے حیران کن طور پر ثنا جاوید سے شادی کے اعلان کے بعد بھارتی مداح ثانیہ مرزا کے حق میں بول پڑے اور شعیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے،بھارت کے نامور انٹرٹینمنٹ اور لائف سٹائل پلیٹ فارم "پنک وِلا" کی جانب سے بھی شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر پوسٹ کی گئی۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک بھارتی مداح کا کہنا تھا کہ"ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرکے بہت سارے خطرے مول لیے، لیکن شعیب ملک نےانہیں دھوکا دیا"۔ایک صارف نے لکھا کہ "کیونکہ انہوں نے ہمشہ دھوکا دیا"

ایک صارف نے لکھا کہ درحقیقت ! مرد کو کوئی نہیں بدل سکتا، دھوکہ دینا اس کی فطرت ہے، پہلی کے بعد دوسری اور پھر تیسری عورت کو تلاش کرنا، ثانیہ نے شعیب ملک کے لیے بہت کچھ کیا، وہ ان سے بڑی سٹار تھیں، اور اس نے پہلے عائشہ کے ساتھ فلرٹ کیا، عمر اور پھر اس لڑکی سے شادی کی۔

ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ "شعیب ملک ثانیہ مرزا کے حقدار ہی نہیں تھے"، ایک اور صارف نے لکھا کہ" وہ ثانیہ مرزا کے ساتھ خوش ہیں، شکر ہے کہ ثانیہ مرزا خراب رشتے سے باہر آنے میں کامیاب ہوئیں"۔

صرف بھارتی مداح ہی نہیں بلکہ پاکستان مداحوں نے بھی ثانیہ مرزا کے حق میں ٹوئٹس کیں۔  

ایک صارف نے لکھا کہ وہ ثانیہ مرزا کے لیے اداس ہیں کیونکہ شعیب ملک کے ساتھ شادی کے وقت انہیں بھارتی مداحوں کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ کئی صارفین یہ  کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھارتی حکومت، سسٹم اور ملک کیخلاف جا کر پاکستانی کرکٹر سے شادی کی اور دیکھیے اُنہیں آج کیا صلہ ملا۔