بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون غصے میں آگئیں

Jan 20, 2022 | 12:45:PM
سنی لیون، تصاویر
کیپشن: سنی لیون کی ویڈیو سے لی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون فیس ماسک نہ پہننے پر فوٹو گرافر پر برہم ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنی لیون اپنے تین بچوں کے ہمراہ ممبئی میں اپنی گاڑی سے باہر نکلیں تو فوٹو گرافرز نے انہیں گھیر لیا اور فوٹو بنوانے کی فرمائش کرنے لگے ۔ایک فوٹو گرافر نے اداکارہ سے درخواست کی کہ وہ کچھ دیر کے لیے چہرے سے ماسک ہٹائیں تاکہ تصاویر بنا سکیں اداکارہ نے انہیں بھی فیس ماسک لگانے کا کہا انہوں نے فوٹو گرافر سے کہا آپ ماسک لگائیں آپ لوگ ماسک نہیں لگاتے۔
جب سنی لیون کے کہنے کے باوجود فوٹوگرافر نے فیس ماسک نہ لگایا تو اداکارہ غصے میں آگئیں اور گاڑی میں بیٹھ کر بغیر تصویر بنوائے چلی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں :جان ابراہم نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔۔سن کر حیران مت ہوں