سربراہ پاک فضائیہ کی قطر ی افواج کے چیف سے ملا قا ت، تربیتی شعبے میں تعاون کی یقین دہانی

Jan 20, 2021 | 19:00:PM
سربراہ پاک فضائیہ کی قطر ی افواج کے چیف سے ملا قا ت، تربیتی شعبے میں تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سربراہ پاک فضائیہ مجا ہد انور خان نے قطر کی عسکری افواج کے چیف غانم بن شاہین الغانم اور سربراہ قطری بحریہ وائس ایڈمرل عبداللہ حسن ال سلیطی سے ملاقات کی ،جس کے دوران باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق ایئر چیف کی العدید ائیر بیس پر قطر امیری فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقات۔ میجر جنرل سالم حامد عقیل النابت نے قطر امیری فضائیہ کے افراد کی تربیت کے لئے پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے اپنے ہم منصب کو پاک فضائیہ کی طرف سے تربیت کے شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں سربراہان کا باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - ٹاپکس - دنیا
ٹیگز: