برطانوی بادشاہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی بادشاہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کورہاکردیاگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی گاڑی کو تھانے سے نکلتے دیکھا گیا جس میں اینڈریو ماؤنٹ بیٹن پچھلی نشست پر بیٹھے نظر آئے۔
کمسنوں سے جنسی تعلق کےمجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویز کی فراہمی کےشبہ میں اینڈریو کو صبح گرفتار کیا گیا تھااورعام شخص کی طرح جیل میں رکھا گیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن کے مطابق اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے تاہم اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کے معاملے میں عمر قید سزا کا امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کو قانونی کارروائی یا جیل جانے کے لیے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، سابق شہزادے کی گرفتاری سے قبل بادشاہ یا بکنگھم پیلس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا،اینڈریو ماؤنٹ بیٹن حالیہ دور میں گرفتار کیے گئے برطانیہ کے پہلے شاہی فرد ہیں۔