گھر سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کروں گا: فخر زمان

Feb 20, 2025 | 15:35:PM
گھر سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کروں گا: فخر زمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے بیان جاری کردیا۔

ایکس پر جاری بیان میں فخر زمان نے لکھا کہ سب سے بڑے سٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا  ہر قومی کرکٹر کیلئے ایک اعزاز اور  خواب ہے، مجھے فخرہے کہ مجھے بھی  پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، میں گھر سے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں گا‘،قومی کرکٹر نے مزید لکھا کہ یہ تو صرف آغاز ہے، واپسی اس  شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی ۔

مزید پڑھیں:فخر زمان کی جگہ امام الحق قومی سکواڈ میں شامل،آئی سی سی نے منظوری دیدی

یاد رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد فخر کی جگہ ٹیم میں امام الحق کو شامل کرلیا گیا ہے،دوسری جانب قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہوگئی ہے۔