بلوچستان، پی بی 39 سے کامیاب بخت محمد کاکڑ پیپلز پارٹی میں شامل

Feb 20, 2024 | 20:03:PM
بلوچستان، پی بی 39 سے کامیاب بخت محمد کاکڑ پیپلز پارٹی میں شامل
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) بلوچستان سے صوبائی حلقے پی بی 39 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار بخت محمد کاکڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بخت محمد کاکڑ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

اعجاز جاکھرانی، صادق عمرانی، سرفراز بگٹی، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک اور جمال رئیسانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔