پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

Feb 20, 2024 | 19:11:PM
پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پنجاب اسمبلی کے 2 مزید آزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے۔

پی پی 180 قصور سے کامیاب آزاد امیدوار احسن رضا خان اور پی پی 128 جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

   پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے احسن رضا خان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی نے ملاقات کی، مریم نواز نے دونوں کی ن لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن کو بلوچستان اسمبلی میں 2 نشستیں مل گئیں

انہوں نے کہا کہ انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ترقی، تعمیر، عوام کی خوشحالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر احسن رضا خان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی نے مریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد بھی دی۔