مسلم لیگ ن کو بلوچستان اسمبلی میں 2 نشستیں مل گئیں

Feb 20, 2024 | 18:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے ولی محمد اور عبدالخالق خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے: این اے 175مظفر گڑھ؛نومنتخب جمشید دستی کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان

پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھے، شہباز شریف نے ولی محمد اور عبد الخالق خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور خیر مقدم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کیلئے کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے، پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے، مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں، نومنتخب ارکان نے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔