سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ، کابینہ اجلاس کل طلب

May 08, 2024 | 11:48:AM
سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ، کابینہ اجلاس کل طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیاگیا، وفاقی کابینہ نے خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے ، وفاقی کابینہ اجلاس می‍ں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا، وفاقی کابینہ نو مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جو کچھ ہوا ، دشمن بھی اس کا تصور نہیں کرسکتا ، خواجہ آصف کا9مئی کے حوالے سے پیغام